بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / درہ آدم خیل میں گاڑیوں میں تصادم ٗ 4 افراد جاں بحق

درہ آدم خیل میں گاڑیوں میں تصادم ٗ 4 افراد جاں بحق


درہ آدم خیل ۔درہ آدم خیل کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق ، 12 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز درہ آدم خیل کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ سے کار کی ٹکر ہوگئی حادثے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔