بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے‘ باکسر عامرخان

پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے‘ باکسر عامرخان


لاہور۔ عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں آکر دیکھنے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے،دلی خواہش ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ کو فروغ دیں، آئندہ سال اسلام آباد میں سپرباکسنگ لیگ کروا رہا ہوں ۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والا ٹی ٹوینٹی میچ دیکھنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے لاہور آیا ہوں، پاکستانی نوجوان کھیلوں سے محبت کرتے ہیں یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے چاہئے، میری دلی خواہش ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اسی سلسلے میں آئندہ سال اسلام آباد میں سپرباکسنگ لیگ کروا رہا ہوں جس کے لئے پوری پاکستانی قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔