بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوجوان ووٹرز میں فاٹا بازی لے گیا

نوجوان ووٹرز میں فاٹا بازی لے گیا


پشاور۔نوجوان ووٹرز کی تناسب کے لحاظ سے فاٹا سب پربازی لے گیا جہاں نوجوان ووٹرز کاتناسب 53فیصد ہے جبکہ خیبرپختونخوا 48فیصد کے ساتھ دوسر ے نمبرپرہے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک میں اٹھار ہ سے پچیس سال کے نوجوان ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 46لاکھ96ہزار جبکہ چھبیس سال سے پینتیس سال تک کے ووٹروں کی کل تعداد 2کروڑ 77لاکھ ہے جو بالترتیب تمام ووٹروں کا 15فیصد اور 29فیصد بنتے ہیں جبکہ مجموعی طورپر یہ شرح چوالیس فیصدہے پورے ملک میں نوجوان ووٹرز کی سب سے زیادہ شرح فاٹا میں ہے جہاں اٹھارہ سے پچیس سال تک کے ووٹروں کی شرح بائیس فیصد جبکہ چھبیس سے پینتیس سال تک کے ووٹروں کی شرح 31فیصد ہے۔

جبکہ دوسر ے نمبر پر خیبرپختونخوامیںیہ شرح بالترتیب اٹھارہ اور تیس فیصد ہے جبکہ پنجاب میںیہ شرح پندرہ اور اٹھائیس فیصد ،سندھ میں بارہ اور 29فیصد جبکہ بلوچستان میں پندرہ اور اکتیس فیصدہے اسی طرح 65برس سے زائدووٹروں کی شرح میں فاٹا سب سے پیچھے ہے جو محص چھ فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخوا،بلوچستان اورسندھ میں یہی شرح نو فیصد جبکہ پنجاب میں دس فیصدہے