بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پنجم امتحانات بورڈ کے زیر اہتمام ہونگے یا نہیں فیصلہ ہو گیا

پنجم امتحانات بورڈ کے زیر اہتمام ہونگے یا نہیں فیصلہ ہو گیا


پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے رواں تعلیمی سال سے پنجم کے امتحانات تعلیمی بورڈوں کے زیراہتمام کرنے اور ہشتم کا جائزہ امتحان (اسسمنٹ ) لینے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری سکولوں کو امتحانات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے آئندہ تعلیمی سال سے ہشتم کے امتحانات بھی تعلیمی بورڈوں کے زیرنگرانی ہونگے ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد رفیق خٹک نے ’’آج ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں نے پنجم اور ہشتم کے امتحانات تعلیمی بورڈوں کی نگرانی میں کرنے کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے جس کا محکمہ بھرپور دفاع کر رہا ہے تاہم یہ حکم امتناعی سرکاری سکولوں کیلئے نہیں ہے۔

لہٰذا رواں سال پنجم کے امتحانات تعلیمی بورڈ ہی لیں گے جبکہ اس سال ہشتم کا جائزہ امتحان ہوگا جبکہ آئندہ تعلیمی سال سے ہشتم کے امتحانات بھی تعلیمی بورڈوں کی نگرانی میں منعقد ہونگے انہوں نے کہا کہ عدالت سے حکم امتناعی ختم ہونے پر نجی سکول بھی اس امر کے پابند ہونگے کہ وہ پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں شرکت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف رولز کے تحت کاروائی کرینگے