بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستانیوں کو چین میں سکالر شپ پر تربیت دینے کا فیصلہ

پاکستانیوں کو چین میں سکالر شپ پر تربیت دینے کا فیصلہ


نینگ ۔دس پاکستانیوں نے ایک چینی یونیورسٹی میں اس ہفتے دو سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخلہ لے لیا ہے،یہ کورس کمرشل سپانسر شپ پروگرام کا حصہ ہے جس میں 100پاکستانی ٹرانسپورٹر کو آئندہ پانچ سال میں مکمل سکالر شپ پرداخلہ دیا جائے گا ، یہ پروگرام چائنا روڈ اینڈ بریج کارپوریشن (سی آر بی سی ) کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، پہلے دس طلباء کا گروپ نینگ میں قائم ساؤتھ ایسٹ یونیورسیٹی پہنچ گیا ہے جو مشرقی چینی صوبے جیانگ سو کا دارالحکومت ہے ۔

اس پروگرام کے تحت پاکستانی سرکاری ملازمین ٹیکنیشنز اور گریجویٹس کو تعمیرات ، پل بنانے اور سڑکیں تعمیر کرنے کی تعلیم دی جائے گی ، سی آر بی سی کے چیئرمین لوشان کے مطابق انہیں یہ تعلیم اور تربیت مختلف چینی یونیورسٹیوں میں پانچ سالہ کورس کے دوران دی جائے گی ، چین پاکستانی اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف عملی رابطے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ عوام کے درمیان تبادلے کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہے ۔

یہ بات قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار چین شوئی نے اپنے بیان میں کہی ہے ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کے ذریعے ایشیاء کو قدیم شاہراہ ریشم کے تجارتی روٹ پر یورپ اور افریقہ سے ملانا ہے ۔