بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں قبرستانو ں کی حالت زار کا نوٹس ٗ اقدامات شروع

پشاور میں قبرستانو ں کی حالت زار کا نوٹس ٗ اقدامات شروع


پشاور۔صو بائی حکو مت نے صو بے بھر میں قبرستانوں کی خستہ حالت زار کا نوٹس لے لیا ہے ٗ چیف سیکر ٹری کی جانب سے محکمہ اوقاف کو ایک ہفتے کے اندر ان قبرستانو ں کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایک ماہ کے اندر اندر پشاور ٗ مردان اور چارسدہ میں چھ قبرستانو ں کی حالت زار بہتر بنائی جائے گی ۔

پشاور میں گورا قبرستان ٗ شمشان گھاٹ ٗرحمان بابا قبرستان ہزار خوانی قبرستان اور بیری باغ میں کپڑے کی مارکیٹ میں واقع قبرستان کی حالت بہتر بنائی جائے گی بیری باغ قبرستان سے تجاوزات ختم کر کے اس کے گرد چار دیواری تعمیر کی جائے گی۔

مردان میں شاہ ڈھنڈ بابا اور چارسدہ میں پڑانگ قبرستان کو منصو بے میں شامل کیا گیا ہے ٗقبرستانوں میں پیدل آنے جانے کے راستے بنانے کے علاوہ سفیدی بھی کرائی جائے گی قبرستان میں صفائی کی مہم کے علاوہ پودے بھی لگائے جائیں گے ۔