بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کی پنشن ادائیگی کو آسان بنانے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی پنشن ادائیگی کو آسان بنانے کا فیصلہ


پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کی ادائیگی کے طریقہ کار کو مزید آسان اور تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زائد العمر شہریوں کو پنشن کی ادائیگی کی سہولت اُن کی دہلیز پر میسر آسکے صو بائی حکو مت نے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کی ادائیگی کا جدید اور سہل طریقہ کار متعارف کرائے جوکہ روایتی بینکوں کے طریقہ کار سے زیادہ تیز تر ہو تاکہ زائد ا لعمر شہریوں کو پنشن کے حصول میں دقت سے بچا جاسکے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ خزانہ کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری خزانہ کی صدارت منعقد ہوچکا ہے صو بائی حکو مت نے محکمہ خزانہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ سرکاری سازو سامان کی خریداری کے متعلق رائج قانون (پروکیورمنٹ رولز) پر نظرثانی کرکے غیر ضروری شقوں کو ہذف کیا جائے تاکہ سر کاری سازو سامان کی خریداری کے عمل کو آسان اور عام فہم بنایا جاسکے ۔