بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریاں

خیبر پختونخوا حکومت کی اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریاں


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کی طرف سے صوبائی حقوق اور واجبات کی ادائیگی کے معاملہ پر مسلسل خاموشی کے بعداگلے ہفتہ اسلام آبادمیں دھرنے کی تیاریاں تیز کرد ی ہیں اس کے لیے اپوز یشن کے ساتھ بھی رابطے کیے جائیں گے صوبائی حکومت رواں ہفتہ وفاق کی طرف سے مثبت جواب کاانتظار کرے گی مثبت جواب اور عملی اقدام نہ ہونے کی صورت میں اگلے ہفتہ اسلام آبادمیں دھرنا دیا جائے گا۔

جس کی قیادت خودوزیر اعلیٰ پرویز خٹک کریں گے ان کے ساتھ کابینہ کااراکین اور اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمانی رہنما بھی ہونگے صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس بار نتیجہ خیز دھرنا دیا جائے گا اور خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے او ر اگلے ہفتہ کی کسی تاریخ کااعلان وزیر اعلیٰ اپوزیشن رہنماؤں اور پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعدکریں گے