بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور سے لاہور ریلوے کرایوں میں کمی

پشاور سے لاہور ریلوے کرایوں میں کمی


پشاور۔ریلوے نے پشاور سے لاہور کے لئے کرایوں میں کمی کے رعایتی پیکج پر عمل درآمد شروع کردیا ہے تین ماہ کے لئے کمی کااطلاق یکم نومبر سے نافذ العمل ہے

جو 31 جنوری تک مؤثر رہے گا پشاور کے تینوں سٹیشنوں کے لئے کرایوں میں جعفر ایکسپریس کے لئے 35سے 38فیصدتک کی کمی کی گئی ہے

اے سی سلیپر جعفر ایکسپریس پشاور سے لاہور 880کی کمی کے ساتھ 1410روپے ٗ نوشہرہ سے 780روپے کی کمی کے ساتھ 1300روپے ٗ خیبر میل نوشہرہ سے لاہور تک 850روپے کی کمی کے ساتھ 890روپے ٗ پشاورسے 840روپے کمی کے ساتھ 900روپے کمی کردی گئی ہے ۔