بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں نئے حلقوں کے قیام کی راہ ہموار

خیبر پختونخوا میں نئے حلقوں کے قیام کی راہ ہموار


پشاور۔نئی حلقہ بندیوں اور خیبر پختونخواکو چاراضافی جنرل نشستیں دینے کے فیصلے کے بعدصوبہ میں چار نئے حلقوں کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق چارنئے حلقے ڈیرہ ،ڈیرپائیں،ہری پور اور بنوں کو دیئے جاسکتے ہیں تاہم اس حوالہ سے الیکشن کمیشن ہی حتمی فیصلہ کرے گا ذرائع کے مطابق نئی ووٹرلسٹوں میں مذکورہ اضلاع میں ووٹروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے ڈیرہ میں کل ووٹر چھ لاکھ تہترہزار ہیں ۔

ہری پورمیں ووٹروں کی تعداد چھ لاکھ چار ہزار ،دیر پائیں میں چھ لاکھ بائیس ہزار اور بنوں میں پانچ لاکھ بیس ہزار ہے ذرائع کے مطابق چاروں اضلاع کارقبہ بھی کافی ہے اور مذکورہ چاروں اضلاع میں قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست ہی ہے ۔

جس کے بعدامکان ہے کہ نئے حلقوں میں دو جنوبی اضلاع ،ایک ملاکنڈ ڈویژن اور ایک ہزار ہ ڈویژن کو دیاجائے تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا اس سلسلے میں قانون سازی اور مردم شمار ی کے حتمی نتائج سامنے آنے کے بعدہی عملی پیشرفت کی جاسکے گی