بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملتان ڈسٹرکٹ جیل کا مفتی قوی کو لینے سے انکار

ملتان ڈسٹرکٹ جیل کا مفتی قوی کو لینے سے انکار


اسلام آباد۔قندیل بلوچ قتل کیس ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے مفتی قوی کو لینے سے انکار کردیا۔ پیشی پر عدالت نے مفتی قوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا تھا۔جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں قندیل کا بھائی وسیم جس نے قندیل کا گلہ دبایا تھا ۔

اس کے ساتھ ساتھ ہائی پروفائل ملزمان موجود ہیں جس کی وجہ سے مفتی قوی کو اسی جیل میں رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ جیل انتطامیہ نے انہیں باقاعدہ جیل میں رکھنے کا عمل ہی شروع نہیں کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے مفتی عبدالقوی کو پولیس کی بھاری نفری میں ڈسٹرکٹ جیل سے سنڑل جیل منتقل کردیا گیا۔