بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پشاور کی خاتون کھلاڑی کا بیرون ملک پاور لفٹنگ میں کارنامہ

پشاور کی خاتون کھلاڑی کا بیرون ملک پاور لفٹنگ میں کارنامہ


،پشاور ۔خیبر پختونخوا کی خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی نے آسٹریلیا میں پاور لفٹنگ کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ موقع اور حوصلہ افزائی ملے تو خیبر پختونخوا کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم اس کی زندہ مثال ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ مریم نسیم کا کہنا ہے کہ پاور لفٹنگ کا کھیل پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ نہ صرف اس کھیل میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں بلکہ وطن عزیز میں اس کھیل کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔ دیار غیر میں اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کرنے والی پشاور کی بیٹی مریم نسیم پرامید ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا جھنڈا بلند کر سکتی ہیں۔