بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی شہریت مل گئی

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی شہریت مل گئی


کولا لمپور۔عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی شہریت دیدی گئی، انہوں نے رواں برس ایک جون کو ملائیشیا کی شہریت کیلئے درخواست دی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رواں برس ایک جون کو ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات تھے جس پر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے۔

تاہم اب ملائیشیا کے حکام نے ہندوستانی مبلغِ اسلام ذاکر نائیک کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ملائیشیا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنی وزارت داخلہ سے ذاکر نائیک کی گرفتاری کی بابت سوال کیا تھا۔وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ ذاکر نائیک کوالالمپور میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہیں گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔