بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان


پشاور۔پی آئی اے نے بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے30فیصد رعایت کا اعلان کردیاہے رعایتی ٹکٹ کی بکنگ 30نومبر تک جاری رہے گی پی آئی اے حکام نے مسافروں کی کمی کے پیش نظر بزنس کلاس میں یورپ کا سفر کرنے والوں کے لئے ڈسکاونٹ جاری کیا ہے

اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، پشاور سے یورپ ، برطانیہ ، بیجنگ ، ٹوکیو ، ٹورنٹو اور کوالالمپور جانے والے مسافروں کو تیس فیصد رعایت حاصل ہو گی۔