بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی ویب سائٹ متعارف

شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی ویب سائٹ متعارف


پشاور۔ شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کی ویب سائٹ متعارف کرادی گئی ہے ‘ وائس چانسلر‘ پروفیسر ڈاکٹر رضیعہ سلطان نے گزشتہ روز ویب سائٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ینیورسٹی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ‘امانت اللہ خلیل بھی موجود تھے جن کی نگرانی میں نئی ویب سائیٹ بنائی گئی۔

انہوں نے یونیورسٹی سٹاف اور فیکلٹی کو بتایا کہ آئی سنٹر فیکلٹی‘ سٹاف اور طالبات کو بہترین انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک کی کامیابیوں میں سنٹرل آئی ٹی نیٹ ورک مینجمنٹ ‘سیکورٹی سسٹم فارسٹاف اینڈ سٹوڈنٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن آئی سی ٹی پراجیکٹس‘ ہائیر ایجوکیشن یونیفائیڈ مینجمنٹ پراجیکٹ اور دیگر کامیابیاں شامل ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رضیعہ سلطانہ نے آئی ٹی سنٹر کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ایک اہم ضرورت ہے کسی بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ دنیا کے لئے اس ادارے کی عکاسی کرتی ہے جس سے دنیا اس ادارے سے متعلق تمام معلومات حاصل کرتی ہے۔