بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / محکمہ بلدیات کا 26اضلاع میں ٹاؤن پلانرز بھرتی کرنیکا فیصلہ

محکمہ بلدیات کا 26اضلاع میں ٹاؤن پلانرز بھرتی کرنیکا فیصلہ


پشاور۔محکمہ بلدیات نے خیبرپختونخواکے 26اضلاع کیلئے آرکیٹکٹ(ٹاؤن پلاننزز)کی بھرتیوں کی منظوری دیدی ہیگریڈ17میںآرکیٹکٹ (ٹاؤن پلاننرز)پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ بھرتی کئے جائینگے۔

ایڈمنسٹریشن کیڈرکے گریڈ17اور18کے افسران کی اگلے گریڈمیں ترقی کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرلیاگیاہے،سکرٹری لوکل کونسل بورڈخضرحیات خان کے مطابق خیبرپختونخواکی تاریخ میں پہلے بار صوبے کے 26اضلاع میں نقشہ جات کی منظوری اوردیگراہم اموربہتری لانے کی خاطر 26آرکیٹکٹ (ٹاؤنز پلاننزز)بھرتی کئے جائینگے،جس کی باقاعدہ منظوری سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی جمال الدین شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں دیدی گئی ہے۔

تمام آرکیٹکٹ (ٹاؤن پلاننرز)گریڈ17میں بھرتی ہونگے،بھرتیوں میں شفافیت اور سفارشی عناصر کاراستہ روکنے کیلئے تمام بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائینگی،خضرحیات خان نے مزیدکہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ایڈمنسٹریشن کیڈرکے افسران کی ترقی التواء کاشکار تھی جس سے افسران میں شدیدبے چینی اورمایوسی پھیلتی جارہی تھی۔