بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بن گئے وعدہ معاف گواہ

نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بن گئے وعدہ معاف گواہ


اسلام آباد۔ احتساب عدالت میں نیشنل بینک کے صدر سعید احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے اور عدالت کو بتایا کہ ڈار کمپنی نے بتائے بغیر انکے نام پر لاہور کے بینکوں میں پانچ فارن کرنسی اکانٹس کھولے، شناختی کارڈ چوری شدہ اور دستخط جعلی تھے۔ اکاؤنٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔احتساب عدالت میں سعید احمد نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔ انہوں نے بتایا لاہور کے بینکوں میں 5 فارن کرنسی اکاونٹس ان کے نام پر کھولے مگر وہ ان سے لاعلم تھے۔

سعید احمد کا کہنا ہے دستخط جعلی اور شناختی کارڈ چوری کر کے یہ کام کیا گیا، معلوم نہیں بے نامی اکانٹس کس نے کھولے۔ نیب نے اکانٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم نے وزیرخزانہ کے نئے اثاثوں کا کھوج لگا لیا ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کے بچوں علی ڈار، حسنین ڈار کو 6 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔