بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ن لیگ کو متحد رکھنے کیلئے پلان بی مرتب

ن لیگ کو متحد رکھنے کیلئے پلان بی مرتب


اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ ن کو متحد رکھنے کے لیے وزیر اعظم کو تبدیل کرنے کا پلان بی ترتیب دیدیا گیا ہے ۔اگلا وزیر اعظم چوہدری نثار علی خان متوقع ،چند روز میں پارٹی اجلاس میں حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو لند ن میں ہونے والی میٹنگ میں بتایا گیا کہ پارٹی کو متحد رکھنا موجودہ وقت میں بہت بڑا چیلنج ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ آئندہ انتخابات سے قبل ہی اہم پارٹی رہنما چھوڑ کر چلے جائیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے نواز شریف نے علیحدہ ملاقات ہوئی ہے اور پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے متعدد تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت بھی چھوڑنے کا بھی مشورہ دیا مگر اس پر حتمی فیصلہ تاحال نہ ہو سکا ہے ۔دوسری جانب دونوں بھائیوں کے درمیان یہ بھی بات ہوئی کہ اگر چوہدری نثار علی خان کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پارٹی ٹوٹ پھوٹ سے بچ جائیگی ،ذرائع کے مطابق یہ بات بھی برملا کی گئی کہ چوہدری نثار علی خان بے باک نڈر اور اسٹیٹ فارورڈ ہیں اور موجودہ دور میں حکمت عملی سے کام زیادہ لیا جائے تو بہتر ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر اداروں کے خلاف بات نہ کی جائے توپارٹی میں تناؤ کی بات ختم ہو سکتی ہے ۔ذرئع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں نے ایک اور ملاقات میں پارٹی کو بچانے کے ایجنڈے پر حتمی فیصلے کرنے کی حامی بھری ہے اور جو کہ آئندہ پارٹی اجلاس سے قبل ہوگی اور پارٹی اجلاس میں ممکنہ فیصلے کیے جانے کا امکان ہے ،اس حوالے سے وزیر اعلیُ پنجاب چوہدری نثار علی خان سے بھی مشاورت کریں گے انہیں اعتماد میں لیکر اعلان کیا جائے گا۔