بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باجوڑ ایجنسی: مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی: مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق


باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمان خیل میں مٹی کا تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاررائیوں کا آغاز کردیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جب کہ 2 زخمیوں کو بھی ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔