بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں‘ خورشید شاہ

نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں‘ خورشید شاہ


اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کی قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اب نواز شریف مشکل میں ہیں جمہوریت نہیں‘ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں‘ نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں‘ بار بار کہا تھا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اب نواز شریف کو کسی صورت نہیں بچائیں گے۔ جمعہ کو نواز شریف کے بیان پر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد کریں جب زرداری سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔ نواز شریف نے کس کو خوش کرنے کے لئے ملاقات نہیں کی۔

میاں صاحب بتائیں کس کو خوش کرنے کے لئے ایسا کیا تھا۔ نواز شریف صاحب یہ مکافات عمل ہے اب نواز شریف مشکل میں ہیں جمہوریت نہیں ۔ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں۔ نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں۔ بار بار کہا تھا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں جمہوریت بچانے کے لئے نواز شریف کو ایک بار بچالیا اب نواز شریف کو کسی صورت نہیں بچائیں گے۔