بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت پر رہائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت پر رہائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج


اسلام آباد۔ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت پر رہائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا‘ نیب نے استدعا کی کہ کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے‘ نیب نے رہائی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ہے‘ دخواست میں کیپٹن (ر) صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا ہے۔ جمعہ کو نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت پر رہائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

نیب نے باضابطہ طور پر درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے۔ احتساب عدالت کو کیپٹن (ر) صفدر کو جیل بھیجنا چاہئے تھا درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔