بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک کی شرط ختم

عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک کی شرط ختم


اسلام آباد۔اسلام آباد میں سعودی سفارت خانہ نے عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کے طریقہ کار کو دسمبر کے اوائل تک موخر کرنے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مسئلہ کے حل کے لیے پاکستانی قوم کے مفادات اور آرام کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔جمعہ کے روز یہاں سے جاری ایک بیان کے مطابق سلام آباد میں سعودی سفارت خانہ نے عمرہ زائرین کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کے طریقہ کار کو دسمبر کے اوائل تک موخر کرنے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مسئلہ کے حل کے لیے پاکستانی قوم کے مفادات اور آرام کو اولین ترجیح دی جائے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم سعودی عرب کے لیئے بہت اہمیت کی حامل ہے اورسعودی عرب پاکستانی قوم کے مفادات کو تمام معاملات میں فوقیت دیتا ہے۔

اسی طرح سعودی سفارتخانہ یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہے کہ بائیو میٹرک نظام پاکستانی زائرین کو سہولت کی فراہمی ہے تا کہ وہ جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر شناخت کے لیے طویل انتظار کے بغیر باآسانی ایر پورٹ سے باہر جاسکیں ۔سفارتخانہ اس بات کو بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ بائیو میٹرک نظام ایک طریقہ کار ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں رائج ہے۔

معاملے کی تحقیق کے بعد سفاتخانہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ(اعتماد)کمپنی نے بغیر تیاری اور ضروری اقدامات کے فنگر پرنٹس لینے کا کام شروع کردیا جو عوام کی پریشانی کا باعث بنا۔سعودی سفارتخانہ اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے پاکستانی قوم کے مفادات اور آرام کو اولین ترجیح دی جائے گی لہذہ اس بنا پر بائیو میٹرک سسٹم کے طریقہ کار کو دسمبر کے اوائل تک موخر کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔تا کہ کمپنی مقررہ تاریخ تک عمرہ زائرین کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنا سکے۔عمرہ درخواست گزار دسمبر سے پہلے موجودہ سسٹم (بغیرفنگر پرنٹ)کے تحت ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔