بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قبرستانو ں پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

قبرستانو ں پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز


پشاور۔صو بائی حکو مت کی ہدایت پر قبرستانوں سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ٹاؤن ون انتظامیہ نے بیر ی باغ قبرستان میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیااور عارضی تعمیرات ‘ کیبن مسمارکر دےئے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹی ایم او احسان اللہ ‘ ٹی او آر ایازدرانی ‘ چیف ڈیمالشنگ آفیسر قیصر باچہ ٗانفورسمنٹ آفیسر ارباب شہزاد‘ اظہرعلی شاہ ‘چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ بیری باغ قبرستان میں گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے قبرستان میں قائم عارضی تجاوزات کا خاتمہ کردیا جبکہ 12عدد عارضی کیبنوں کوبھی مسمارکردیاگیا۔

اس موقع پر ٹی او آر ایازدرانی نے مقامی لوگوں کو تنبیہ کی کہ وہ قبرستانوں میں تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے مقامی لوگوں سے تجاوزات قائم کرنے والوں کے بار ے میں براہ راست ان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکیں ۔ٹاؤن انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ بار بار کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جیل بھی جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم قبرستانوں کو تجاوزات سے پاک کر کے دم لیں گے خصوصی ڈیمالشنگ سکوارڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی کاروائی جاری رکھے گا۔