بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اڑی حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی : بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بننا شروع

اڑی حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی : بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بننا شروع


نئی دہلی۔ اڑی حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بننا شروع ہوگئے ، خوف سے سرحدوں سے گھر واپس جانے کیلئے پر تولنے لگے ، فوجیوں کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں چھٹیوں کی درخواستوں کے بعد بھارتی عسکری حکام نے بھی سر پکڑ لئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی کشیدگی اور جنگ کے ماحول نے بھارتی فوجیوں پر لرزہ طاری کردیا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب مودی سرکار اور بھارتی فوج پاکستان کو آنکھیں دکھا رہی ہیں،چالیس ہزار سے زائد فوجیوں کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستوں نے ان کی نیندیں اڑادی ہیں۔سرحد سے گھر جانے کے لئے کوئی بیماری کا بہانہ بنا رہا ہے کوئی نئی نئی کہانیاں سنارہا۔بھارتی فوجیوں کی طرف سے اتنی زیادہ تعداد میں درخواستوں کے بعد فوج کی جانب وزارت دفاع کو معاملہ حل کرنے کے لئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔