بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں سموگ سے بچنے کیلئے ہدایات جاری

خیبر پختونخوا میں سموگ سے بچنے کیلئے ہدایات جاری


پشاور۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں جس کے تحت لوگوں کو باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اورفیول کا استعمال کم سے کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ماہرین کے مطابق دھوئیں اور دھند کے باہمی ملاپ کو سموگ کہا جاتا ہے

جو انسانی صحت کے ساتھ جانوروں اور پودوں کے لئے بھی انتہائی خطرناک ہے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے ماسک استعمال کیا جا سکتا ہے اس عمل سے انسانی جسم کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ کم ہو جاتا ہے سموگ آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے جبکہ سانس میں تکلیف بھی ہو سکتی ہے ۔