بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں بجلی کی صورتحال معمول پر آ گئی

ملک میں بجلی کی صورتحال معمول پر آ گئی


اسلام آباد۔ملک میں بجلی کی صورتحال مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے ‘ کسی علاقے میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ‘ بجلی کی طلب 12 ہزار میگا واٹ ہے ڈسکوز کو ضرورت کے مطابق لوڈ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ‘ملتان اور بہاولپور ریجن میں اسموگ بہت زیادہ ہے ‘ اسموگ کے باعث ٹرپنگ کو روکنے کیلئے پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔

ہفتہ کوترجمان بجلی ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار طلب کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے۔ بجلی کی طلب 12 ہزار میگا واٹ ہے۔ ڈسکوز کو ضرورت کے مطابق لوڈ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ ملتان اور بہاولپور ریجن میں اسموگ بہت زیادہ ہے۔ گراؤنڈ ٹیمیں این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائنز کو دیکھ رہی ہیں۔ اسموگ کے باعث ٹرپنگ کو روکنے کیلئے پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے ۔ ملک میں بجلی کی صورتحال مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے۔ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔