بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سبزیوں کی قیمتیں آسما ن پر ۔۔۔۔ ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل

سبزیوں کی قیمتیں آسما ن پر ۔۔۔۔ ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل


پشاور۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور افغانستان و بھارت سے سپلائی بند ہونے کے باعث ٹماٹر 200 اور پیاز 100روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے دو دنوں میں پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے گزشتہ روز پشاور میں ٹماٹر 180روپے فی کلو ٗ آلو اے کلاس 80روپے کلو ٗ ٹو کلاس 40روپے ٗ پیاز 100روپے فی کلو ٗ بھنڈی 80روپے فی کلو ٗ کدو 50روپے فی کلو ٗ مٹر 250روپے فی کلو ٗ کریلے 200روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہریوں کو خرید و فروخت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کے استعمال میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ ایران سے بھی ٹماٹر کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔