بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA-4ٗ جماعت اسلامی کا دھاندلی ثبوت حاصل کرنیکا دعویٰ

NA-4ٗ جماعت اسلامی کا دھاندلی ثبوت حاصل کرنیکا دعویٰ


پشاور۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے این اے 4کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ریکارڈ دھاندلی کی اور صوبائی حکومت نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کے مطابق انہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے رجسٹرڈ اور پول شدہ ووٹوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ مزید پولنگ اسٹیشنوں سے بھی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عین ضمنی الیکشن کے موقع پر وزیراعلیٰ نے اوچ نہر کیلئے 11ارب کی خطیر رقم منظور کی جبکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی کے ساتھ سولرائزیشن کے منصوبے شروع کئے گئے تحریک انصاف دھاندلی نہ کرتی تو ضمنی انتخابات کے نتائج الگ ہوتے انہوں نے کہا کہ این اے چار میں دینی جماعتوں کے یکجا نہ ہونے کے باعث بھی ووٹ تقسیم ہوا آئندہ عام انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کر رہے ہیں ۔