بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اقتدار میں آکر ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے، سراج الحق

اقتدار میں آکر ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے، سراج الحق


نارووال۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک احتساب نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا ، جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے ہم اقتدار میں آکر ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشائیہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ عوام کے سہولتیں دینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے لیکن ہمارے حکمران ملک کو لوٹ رہے ہیں ہم ان کرپٹ حکمرانوں سے ایک ایک پائی وصول کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پر کرپشنکا کوئی دھبہ نہیں عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں تا کہ ہم کرپٹ لوگوں کا احتساب کر سکیں اور کرپٹ مافیا سے ملک کی جان چھرائیں گے۔ ملک وسائل سے مالا مال ہے لیکن لوگوں کو ینے کا صاف پانی میسر تک نہیں۔۔اس موقع پر ضلعی امیر انوارالحق بھی موجود تھے۔