بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام‘ چشمہ پاور پلانٹس تاحال بند

حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام‘ چشمہ پاور پلانٹس تاحال بند


اسلام آباد۔حکومت دو روز گزرنے کے باجود بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام‘ چشمہ کے دو پاور پلانٹس تاحال بند جبکہ پانی سے بجلی کی پیداوار کم ہو کر ڈھائی ہزار میگا واٹ رہ گئی‘ گیس کی فراہمی میں کمی سے بجلی کی پیداوار میں 500میگا واٹ کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے تاحال آؤٹ‘ چشمہ کے دو پاور پلانٹس تاحال بند پڑے ہیں۔

پانی سے بجلی کی پیداوار کم ہو کر ڈھائی ہزار میگا واٹ رہ گئی ہے پانی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت سات ہزار میگا واٹ ہے۔ اس وقت پانی سے بجلی کی اوسط پیداوار 2700 میگا واٹ ہے۔ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں پانچ سو میگا واٹ کمی ہوئی ہے شہروں میں چار سے چھ گھنٹے جبکہ دیہات میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ بہاولپور اور ملتان ریجن میں سموگ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔