بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عالمی عدالت کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان

عالمی عدالت کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان


دی ہیگ۔ہیگ میں عالمی عدالت برائے جرائم کی وکیل استغاثہ نے کہاہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی اجازت طلب کرنے جا رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فاتؤ بنسودا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ یقین کرنے کے لیے معقول بنیاد موجود ہے کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہوا۔تاہم انھوں نے یہ واضح طور پر کسی خاص فریق کے خلاف تحقیقات کا تذکرہ نہیں کیا۔بنسودا نے بیان میں کہا کہ میں تحقیقات شروع کرنے کے لیے عدالتی اجازت نامہ حاصل کرنے کی درخواست کروں گی۔

ابتدائی طور پر پیچیدہ جانچ پڑتال کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے ہو رہے ہیں جو ایسی تحقیقات شروع کرنے کے لیے ضروری ہیں۔