بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنے والا نوجوان جوڑا قتل

ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنے والا نوجوان جوڑا قتل


پشاور۔خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنے والے نوجوان جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اچر کلے کے رہائشی داد نامی نوجوان اور مسما ۃ (س) نے تقریبا 2 سال قبل نکاح در نکاح کرنے کیلئے اپنے آبائی علاقے سے فرار ہوکر کسی دوسرے شہر میں آباد ہوگئے تاہم گزشتہ شب دونوں میاں بیوی واپس اپنے گاں آئے تو انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول داد پولیس اہلکار تھا جس کو خاتون کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک مقتولین کے ورثا کی جانب سے لاشوں کو لینے کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔