بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہبازشریف کا نوازشریف سے عام انتخابات2018ء میں وزیراعظم بننے کا مطالبہ

شہبازشریف کا نوازشریف سے عام انتخابات2018ء میں وزیراعظم بننے کا مطالبہ


اسلام آباد۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے عام انتخابات2018ء میں میاں نوازشریف سے وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کردیا ، وزیراعظم کی لندن روانگی اورشہبازشریف سے اہم ملاقات سے مسلم لیگ (ن) کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دیا ہے کہ شہبازشریف کو راضی کرکے نہ صرف واپس لے آئیں بلکہ ان کی ہدایت پر حکومت کے اندر ممکنہ اکھاڑ پچھاڑ بھی کردی جائے تاکہ پارٹی معاملات مزید خراب نہ ہوں۔ دوسری جانب سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی روش سے بھی پارٹی میں شدید اضطراب کی صورتحال پائی جاتی ہے ۔