بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں سموگ صورتحال سلسلہ اگلے ایک ہفتہ تک جاری رہنے کاامکان

خیبر پختونخوا میں سموگ صورتحال سلسلہ اگلے ایک ہفتہ تک جاری رہنے کاامکان


پشاور۔خیبرپختونخوا میں سموگ کاسلسلہ اگلے ایک ہفتہ تک جاری رہنے کاامکان ہے صوبہ بھر میں اگلے دس دن تک بارش کاکوئی امکان نہیں جس کیوجہ سے سموگ کی شدت میں اضافہ کاخدشہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق سموگ کے خاتمہ کے لیے بارش یا تیز ہواؤں کاچلنا ضروری ہے لیکن رواں ہفتہ بھی دونوں کاکوئی امکان نہیں شہر میں چھائی سموگ کی بڑی وجہ مضافاتی علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں میں بڑے پیمانے پر ربڑ کاجلانابھی شامل ہے جس پرپابند ی موثر بنانے کی ضرورت ہے دریں اثناء پرفارمنس مینجمنٹ ایڈ ریفارمز یونٹ خیبر پختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سموگ سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہیں ۔

آج یہاں سے جاری ایک مراسلے میں محکمہ صحت ، محکمہ اطلاعات اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام ڈیپارٹمنٹس سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے عوامی آگاہی مہم چلائے اور اس سلسلے میں غیر ضروری طور پر فضلوں کے باقیات ، کوڑا کرکٹ اور ڈائر،ربڑ وغیرہ جلانے پر پابندی عائد کریں اور عوام کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کریں ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام دوران سفر باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر کریں ۔ حکومت نے پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سموگ کے بارے میں معلومات اور فوری حکومتی امداد کے لئے ہیلپ لائن 1700کو فعال رکھیں اور ضلعی انتظامیہ کو گرد و غبار والی جگہوں پر پانی جھڑکاؤ کرنے ی ہدایت کی ہے ۔