بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ، 27 سے زائد افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ، 27 سے زائد افراد ہلاک


واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کےایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 27 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چرچ میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہلاک کردیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مذہبی تقریب جاری تھی جس میں 50 سے زائد افرد شریک تھے اس دوران ایک حملہ آور چرچ کے اندر گھس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 30 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چرچ میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے جس کی شناخت کی جارہی ہے۔