بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عوام پر90 ارب روپے کااضافی بوجھ ڈالنے کافیصلہ

عوام پر90 ارب روپے کااضافی بوجھ ڈالنے کافیصلہ


اسلام آباد۔بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام پر90 ارب روپے کااضافی بوجھ ڈالنے کافیصلہ کرلیا گیا، حکومت نے ایل پی جی پربھی پٹرولیم لیوی عائدکردی ہے۔دستاویزکے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ملک کے اندرپیداہو نے والی ایل پی جی گیس پربھی4669 روپے فی میٹرک ٹن کی شرح سے پٹرولیم لیوی عائدکردی گئی ہے جس سے آنے والے موسم سرمامیں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کاخدشہ ہے۔

ادھر توانائی ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کوارسال کردی ہے۔ بجلی کی تقسیم وترسیل کے نقصانات کی مدمیں10 ارب روپے اور مستقل ڈیفالٹرز کے 14 ارب روپے بجلی صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سمری کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمہ خیبرپختونخوا حکومت کے خالص پن بجلی منافع کے بقایاجات کی مدمیں رقم بھی صارفین سے وصول کر نے کا منصوبہ تیار کیا ہے اوراس ضمن میں بجلی صارفین سے65 ارب روپے کی وصولی کی منظوری بھی دیے جانیکاامکان ہے۔