بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسمبلیاں تحلیل کرنا مارشل لاء لگانے کے برابر ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسمبلیاں تحلیل کرنا مارشل لاء لگانے کے برابر ہے ، مولانا فضل الرحمان


پشاور۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا اتفاق رائے میں مارشل لاء لگانے کے برابر ہے ،فاٹا انضمام سے متعلق حکومتی موقف میں عدم استحکام ہے، فاٹا کے مسئلے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے، پہلے انضمام پھر رواج ایکٹ، حکومت اپنے فیصلے پر قائم نہیں ہے۔ پیر کو مولانا فیضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرگے میں فوری طورپر فاٹا سپریم کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

قبائلی عوام نے فاٹا انضمام کے فیصلے پر ا زسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا،انضمام قبائلی عوام کا فیصلہ نہیں ہے، فاٹاانضمام سے متعلق حکومتی موقف میں عدم استحکام ہے،پہلے انضمام پر رواج ایکٹ ،حکومت اپنے فیصلے پر قائم نہیں۔ انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان کا مطلب اتفاق رائے سے مارشل لاء لگانے کے برابر ہے، اس قسم کے بیانات سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے، ایم ایم ی بحالی کے حوالے سے 9نومر کو لاہور میں اجلاس ہوگا،فاٹا کے مسئلے کا ازسر نو جائرہ لیا جائے۔