بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لوئردیر میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ

لوئردیر میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ


لوئر دیر۔لوئر دیر میں دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم کو حملے کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سویرے انسداد پولیو مہم چلانے والے افراد کے قریب بم دھماکہ کر دیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ جندول کے علاقے عارف کلے میں ہوا جہاں انسداد پولیو مہم چلانے والے افراد موجود تھے تاہم دھماکے کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کا کوئی بھی اہلکار زخمی نہیں ہوا ۔

واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور وہاں سے شواہد اکٹھے کرلئے ۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔