بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / یوم اقبال کی تعطیل بحالی کیلئے درخواست دائر

یوم اقبال کی تعطیل بحالی کیلئے درخواست دائر


لاہور ۔یوم اقبال کی سرکاری چھٹی کی بحالی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ متفرق درخواست فرہاد علی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم سمیت اہم قومی ہیروز اور شخصیات کی یاد میں قومی سطح پر تعطیلات کی جاتی ہیں ڈ

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں شاعر مشرق اور قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے قومی تعطیل کی جاتی تھی جسے بلاجواز ختم کر دیا گیا،انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر تعطیل نہ ہونے سے یوم اقبال کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شہری شریک نہیں ہو سکیں گے ڈ

درخواست میں کہا گیا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی تقریبات نوجوان نسل میں اقبال کے فلسفہ سے روشنائی کا موثر ذریعہ ہے لہٰذا عدالت یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کرنے کے احکامات صادر کرے۔