بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عدالتوں سے فرار چاہتے تو پہلے ہی بھاگ چکے ہوتے ٗ نواز شریف

عدالتوں سے فرار چاہتے تو پہلے ہی بھاگ چکے ہوتے ٗ نواز شریف


اسلام آباد۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 7سال کی جلا وطنی بھی ان کا رشتہ عوام سے نہیں توڑ سکی، پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا اب بھی کریں گے، ہمارا رشتہ عوام کے ساتھ ہے اور یقین ہے کہ اگلی بار پھر عوام ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے، جنہوں نے عدالتوں سے بھاگنا تھا وہ بہت پہلے کے بھاگ چکے ہیں، ساتھ کھڑے رہنے پر پارٹی ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے مری روانہ ہوئے، ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں سے بھاگنے والے اور لوگ ہیں، جنہوں نے بھاگنا تھا وہ بہت پہلے بھاگ چکے ہیں، عدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا ہے اور اب بھی کریں گے، سات سال کی جلا وطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑ سکی۔

انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کی امید رکھتے ہیں، ان کا رشتہ عوام کے ساتھ ہے اور یقین ہے کہ پہلے کی طرح ایک بار پھر عوام ان پر اعتماد کریں گے اور اس مشکل وقت سے سرخو ہو کر نکلیں گے، ماضی میں بھی ایسی انتقامی کاروائیوں کا سامنا کیا ہے، ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، عام انتخابات میں ایک بار پھر سروخروہوں گے، ساتھ کھڑے رہنے پر پارٹی ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ضمیر مطمئن ہے کوئی غلط کام نہیں کیا۔