بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پیراڈائز لیکس ہلچل ٗ سٹیٹ بینک بھی حرکت آگیا

پیراڈائز لیکس ہلچل ٗ سٹیٹ بینک بھی حرکت آگیا


کراچی ۔مرکزی بینک نے بھی پیراڈائز لیکس میں نام آنے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔آئی سی آئی جی کی جانب سے جاری پیراڈائز لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بار پھر ہلچل مچادی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا بھی نام شامل ہے جبکہ ان کے علاوہ دیگر پاکستانی شخصیات کے نام سامنے آئے ۔گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیراڈائز لیکس میں والے پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی لیکس میں نام آنے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ۔گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ پیراڈائر لیکس کی لمبی فہرست ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس میں پاکستانیوں کے ناموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیراڈائز لیکس میں آنے والے پاکستانیوں کو نوٹس جاری کریں گے جس پاکستانی کا بھی نام آیا اس کے خلاف تحقیقات کریں گے اور چیک کریں گے کہ سرمایہ کہاں سے آیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پیراڈائز لیکس میں 135 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں ٗدیکھا جائے گاکہ وہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں ٗان سے پوچھا جائے گاکہ جو سرمایہ کاری کی اس کیلئے کس طرح پیسہ باہر بھیجا، اس پیسے پر ٹیکس دیا گیا یا نہیں دیا گیا۔اشرف وتھرا نے کہا کہ ان افراد کے آمدن کے ذرائع مانگے جائیں گے اور اس کے لیے نوٹس کی صورت میں سوالنامہ بھیجا جائیگا ٗ اگر ثابت ہوا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ گیا تو ایسے افراد کے خلاف پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی کریں گے۔واضح رہے کہ آئی سی آئی جے نے ہی پاناما پیپرز لیکس کا انکشاف کیا تھا جس میں شریف خاندان سمیت دیگر پاکستانی شخصیات کے نام سامنے آئے تھے۔