بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے ٗ شاہد خاقان عباسی

قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے ٗ شاہد خاقان عباسی


مانچسٹر۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے ٗالیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سے وطن واپسی سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔

انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ این آر او کی سیاست ہم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کا سہارا لیں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مارچ 2018 تک اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گا جس کا افتتاح میں یا صدر ممنون حسین کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لندن میں علاج جاری ہے وہ فی الحال پاکستان نہیں آسکتے ۔