بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے مصنفین کیلئے انعامات کا اعلان

خیبر پختونخوا کے مصنفین کیلئے انعامات کا اعلان


پشاور۔ریسرچ لائبریری پشاور نے سال 2016-17 ؁ء میں پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مصنفین کی کتابوں پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سوشل سائینسزاور فزیکل سائینسز سے متعلق ہر قسم کی کتابیں جو اردو، پشتو اور انگریزی زبان میں کہیں بھی شائع ہوئی ہوں مقابلے میں تصور کی جائیں گی ۔تا ہم مصنفین کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہونا ضروری ہے۔

مصنفین یا اشاعتی ادارے اپنے کوائف سمیت متعلقہ کتابیں 15جنوری 2018 ؁ء تک لائبریری کے پتے (فرمان منزل ۔ ورسک روڈ ۔ پشاور ) پر ارسال کریں ۔ مقابلے کے لیے دو عدد کتابیں ارسال کرنا لازمی ہیں۔ بہترین کتاب کا فیصلہ ممتاز دانشور اور بزرگ ادیب سلیم رازؔ (مرکزی صدر، انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان ) کی سربراہی میں ایک ریویوکمیٹی کرے گی جس میں پروفیسر قبلہ آیاز ، پروفیسر ناصر جمال ،پروفیسر سرفراز خان، پروفیسر فخرالاسلام ، پروفیسر ناصر علی سید، پروفیسر سفیر احمد ، پروفیسرسلمان علی، ڈاکٹر عبدالجلیل پوپلزئی ، ڈاکٹر بشریٰ خاتون ، ڈاکٹر ظفر بخشالی ، ڈاکٹر نورین نصیر اور وسیم احمد شامل ہوں گے ۔ ڈاکٹر سمیع رضا کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے ۔