بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے سرکاری اساتذہ فرض شناس بن گئے

خیبر پختونخوا کے سرکاری اساتذہ فرض شناس بن گئے


پشاور۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے آزاد مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو )کے فعال کردار سے اساتذہ کی غیر حاضری میں 11فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ غیر حاضر اساتذہ سے مجموعی طور پر 90ملین روپے کی ریکوری کی گئی ہے مسلسل غیر حاضری پر 50سے زائد اساتذہ کو عہدوں سے ہٹایا گیا جبکہ 300اساتذہ کو رضا کاروانہ طور پر ریٹائرڈ کیا گیا 450غیر فعال سکولوں کو دوبارہ کھول کر انہیں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔

آئی ایم یو کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق محکمہ تعلیم کے سالانہ بجٹ کے صرف 0.3فیصد نگرانی پر خرچ کیا جاتا ہے آئی ایم یو کے 550ڈیٹا منیجرز صوبے کے 95فیصد سکولوں کا دورہ کرتے ہیں ان وزٹ کی ماہانہ تعداد 26ہزار بتائی جاتی ہے مسلسل وزٹ کے نتیجے میں اندراج کی غیر حاضری کے فرق میں 27فیصد تک کمی بھی واقع ہوئی ہے ۔