بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 21سال قبل برطرف کیا جانیوالا اہلکار ملازمت پر بحال

21سال قبل برطرف کیا جانیوالا اہلکار ملازمت پر بحال


پشاور ۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس روح الامین پرمشتمل دورکنی بنچ نے 1996ء میں ملازمت سے برطرف ہونے والے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے اہلکار کی بحالی کانوٹی فکیشن پیش کرنے پر رٹ پٹیشن نمٹادی عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے تیمورحیدرایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گذار وکیل خان 1996 میں گورنمنٹ پرنٹنگ پریس میں بطورپریس اینکرتعینات ہوا جسے ایک سال بعد ملازمت سے برطرف کردیاگیا۔

جبکہ2012ء میں برطرف ملازمین کا قانون آیاتاہم اسے بحال نہیں کررہے تھے جس کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکی گئی رٹ کی سماعت کے موقع پر گورنمنٹ پرنٹنگ پریس انتظامیہ کی جانب سے درخواست گذار کی بحالی کانوٹیفکیشن پیش کیاجس پرفاضل بنچ نے رٹ پٹیشن نمٹادی ۔