بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جعلی ڈاکٹروں کے تدارک کیلئے اقدامات شروع

جعلی ڈاکٹروں کے تدارک کیلئے اقدامات شروع


پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جعلی ڈاکٹر کے واقعہ کے بعد صوبہ بھر کے ڈاکٹروں کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو جاری مراسلے میں ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی ہیں اورڈی ایچ اوز اور ایم ایس ہسپتالوں میں تعینات تمام ڈاکٹر وں کی پی ای ڈی سی رجسٹریشن کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے ۔