بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مرید کے ،المناک حادثے میں میاں بیوی سمیت3 افراد جاں بحق

مرید کے ،المناک حادثے میں میاں بیوی سمیت3 افراد جاں بحق


مریدکے ۔مریدکے شیخوپورہ روڈ پر سیکھم کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میاں بیو ی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ دو سگی بہنو ں سمیت تین خواتین زخمی ہو گئیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کا رہائشی محمد یعقوب اپنی بیوی شہناز، 25سالہ بیتی اقراء،16سالہ بیٹی ملائکہ اور دیگر دیگر رشتہ داروں چار سالہ مہد اور صفیہ بی بی کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر شیخوپورہ کی طرف جا رہے تھے۔

کہ سیکھم کے قریب ان کی کار زور دار دھماکے کے ساتھ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں شہناز بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا خاوند محمد یعقوب اور چار چالہ مہد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ مرنے والے بد قسمت جوڑے کی دونوں بیٹیاں اقرا ء اور نائلہ اپنی رشتہ دار صفیہ بی بی سمیت شدید زخمی ہو گئیں جنہیں ریسکیور 1122کی ٹیموں نے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔