بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب ٗ کرپشن میں گرفتار افراد کیخلاف گھیرا تنگ

سعودی عرب ٗ کرپشن میں گرفتار افراد کیخلاف گھیرا تنگ


ریاض۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں، وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے،تمام کمپنیاں اور بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھیں،ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا اثرمعیشت پر نہیں پڑے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار تمام افراد کے بینک اکانٹس منجمد کردئیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے مرکزی بینک کے مطابق گرفتارافراد کی کمپنیاں معمول کے مطابق کام کررہی ہیں اور ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا اثرمعیشت پر نہیں پڑے گا۔

سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کمپنیاں اور بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام وزرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کمپنیاں معیشت میں اہم کردارادا کررہی ہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنا سب سیاہم اور ضروری ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سعودی عرب میں ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننیوالی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کھرب پتی شہزادے الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتار کرلیے تھے۔ شہزادوں کی گرفتاری کی خبر نے دنیا بھر کے میڈیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ گرفتار ہونیوالے شہزادوں اور دیگراہم شخصیات کو سعودی عرب کے مشہور زمانہ رٹز کارلٹنہوٹل میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔