بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسامہ کے بیٹے کا والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

اسامہ کے بیٹے کا والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان


واشنگٹن ۔ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ نے امریکہ سے اپنے والد اور القاعدہ کے بانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کر تے ہوئے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکیوں سے بدلہ لیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں اسامہ بن لادن کے بیٹے، حمزہ نے اپنے ماننے والوں سے کہا ہے کہ امریکی ایجنٹوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور عوام کو جگا ؤ۔

، جب تک تیاری مکمل ہو اور لوگ بغاوت کے لیے تیار ہو جائیں۔انھوں نے زور دیا کہ وہ امریکیوں سے ان کے والد اور القاعدہ کے بانی کی ہلاکت کا بدلہ لیں۔تقریبا 28 سالہ حمزہ نے اپنے ہمدردوں کو بتایا کہ وہ جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں، بیلٹ باکس میں ڈالے گئے بیکار کاغذوں کی مدد سے آزادی نہیں حاصل کی جا سکتی۔