بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہمیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے ٗ نواز شریف

ہمیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے ٗ نواز شریف


اسلام آباد۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں ٗ معلوم تھا فیصلے ان کے خلاف ہی آئیگا ٗججز کی جانب سے جو الفاظ استعمال کئے گئے وہ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے ٗمجھ پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں ٗ نیب ریفرنسز بدنیتی و سیاسی انتقام کیلئے بنائے گئے ہیں ٗ ہمیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے ۔

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کے خلاف کیس کی سماعت کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ مجھے پتہ تھا کہ فیصلہ میرے خلاف ہی آئیگا کیونکہ یہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں اور ان کا غصہ فیصلے کے الفاظ کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے۔اس سے قبل فرد جرم کی کارروائی کے دوران نواز شریف نے عدالت میں کہا کہ انہیں فیئر ٹرائل کا حق نہ دے کر ان کے بنیادی حقوق سے انکار کیا گیا۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ پچھلے 70 سال میں جب بھی آمر آئے تو ہماری عدلیہ نے کئی سیاہ باب لکھے ہیں ٗعدالت عظمیٰ فیصلہ بھی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائیگا۔

احتساب عدالت کے روبرو نواز شریف نے کہا کہ ان پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور نیب ریفرنسز بدنیتی و سیاسی انتقام کیلئے بنائے گئے ہیں جب کہ ہمیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔